اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کےدرمیان قائم مشترکہ اقتصادی کمیشن کا انیسواں دو روزہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگيا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس کی افتتاحی نشست میں دونوں جانب سے اس بات پراتفاق کیا گیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون سمیت توانائی ، گیس پائپ لائن ، کامرس اور تجارت، تعلیم وصحت، فائیننس اور بینکنگ، بجلی، ریلویز، صنعت و پیداوار، زراعت و مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور ثقافت وسیر وسیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کے لئے موثر طریقہ کار کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کی رفتار کو بڑھایا جائے گا۔ اجلاس کی افتتاحی نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے وزیرخزانہ اور اقتصادی امور ڈاکٹر طیب نیا کی قیادت میں شرکت کی، جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ واضح رہے کہ اجلاس سے پہلے دونوں وزراء خزانہ نے ون ٹو ون ملاقات بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲